پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔
میسی کا رواں سیزن کے اختتام پر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔