کورونا وائرس نے آئی پی ایل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی . بھارتی میڈیا

 

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی۔

 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس دوران بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا جنون بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں اور معاون عملے سے کہا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کے سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیں جبکہ حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کی ہدایات سمیت جو اصول کہے جائیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

تعارف: News Editor