سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی نصف سینچری کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
کیوی کمنٹیٹر نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے نصف سنچری تک پہنچنے کیلئے اپنی اننگز کو سست کردیا جس نے انکی ٹیم کو نقصان پہنچایا، انہوں نے 42 سے 50 رنز بنانے کیلئے 10 گیندوں کا سامنا کیا۔
کمنٹری کرتے ہوئے سائمن ڈول نے کہا کہ کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا تو وہ تابڑ توڑ بلےبازی کررہے تھے لیکن نصف سینچری کے سگ میل کی وجہ سے وہ سست بیٹنگ کرنے لگے۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹی20 فارمیٹ میں اب ان چیزوں کی گنجائش ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 213 رنز کا ہدف دیا تھا جو مخالف ٹیم نے سنسنی خیز انداز میں میچ کی آخری بال پر حاصل کیا، اس میچ میں مجموعی طور پر 27 چھکے لگے۔
ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران نے 19 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
قبل ازیں سائمن ڈول نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر بھی تنقید کی تھی، انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کہ بابر ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے؟۔
میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے اپنے ذاتی سنگ میل کو ٹیم سے اوپر رکھنے پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں سینچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔
🗣️ "Virat Kohli took 10 balls from 40 to 50. He was more concerned about his personal milestone".
:-Says Simon Doull on air.#RCBvLSG#CricketTwitterhttps://t.co/C8WNazPMkP
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) April 10, 2023