لانڈھی ٹائیگرز نے 27واں نہال صدیقی میموریل رمضان کر کٹ فیسٹول جیت لیا
عتیق صدیقی نے انعامات تقسیم کیے،اسپارتھن اسپورٹس کو شکست،
ذکاء اللہ مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے
نہال صدیقی ایونٹس نے زون چار میں کئی نامور کر کٹرز متعارف کر وائیں ہیں جسمیں عاصم کمال،خالد لطیف،خرم منظور،فواد عالم،احسان علی،عارض کمال نمایاں ہیں، زون چا ر میں نہال صدیقی رمضان کر کٹ ٹونامنٹ اپنی نوعیت کا واحد ایونٹ ہے جسمیں کم انٹری فیس اور معیاری کرکٹ کے باعث کراچی او ر زونلز
ٹیمیں ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ کھیلنے کی خواہش رکھتی ہیں ان خیا لات کا اظہار مہمان خصوصی عتیق صدیقی ڈبل گولڈ میڈلسٹ اسپورٹس آرگنائزر نے اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی،قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں لانڈھی ٹائیگرز نے اسپارتھن اسپورٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ
جیت لیا،برائٹ گراؤنڈ پر اسپارتھن کلب نے 174رنز کا ٹارگٹ دیا، علی57اور نعیم46رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کامران نے تین وکٹ حاصل کئے،جواب میں لانڈھی ٹائیگرز نے دو وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ حدف
175رنز بنالئے، عامر جمال56اور ذکاء اللہ نے 51رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،فائنل میچ کے اختتام پر ایک پْروقار تقریبِ تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی عتیق صدیقی مرحوم نہال صدیقی کے صاحبزادے نے
ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی اور 14ہزار کیش پرائز لانڈھی ٹائیگرز کے کپتان کاشف خان کو پیش کی جبکہ رنرز اپ ٹرافی اور تین ہزار کیش پرائز اسپارتھن اسپوٹس کے کپتان شعری کو پیش کیا،مین آف میچ فائنل عامر جمال
اور ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئرکا ایوارڈ ذکاء اللہ زیب کو کیش ایورڈ دیا،ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد ناصر نے
مہمان خصوصی عتیق صدیقی کو ایونٹ کی یاد گاری شیلڈ پیش کی،اس موقع پر اسدالرحمن نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئیے،اختر علی،امجد خان، نصیر احمداور ایونٹ میں شامل ٹیموں کے کپتانوں نے بھی شر کت کی،