محمد حسین رمضان المبارک نائٹ ٹین پن بائولنگ کپ جیتنےمیں کامیاب ۔

محمد حسین چٹھہ رمضان المبارک نائٹ ٹین پن بائولنگ کپ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

محمد حسین چٹھہ رمضان المبارک نائٹ ٹین پن بائولنگ کپ جیتنے کامیاب ہو گئے جبکہ جنید خان دوسرے اور شہزاد اختر تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن

بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گزشتہ شب لیزرسٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلا گئے ٹورنامنٹ میں محمد

حسین چھٹہ نے 356 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ جنید خان 340 پوائنٹس اور شہزاد اختر 316 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن

 

بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے کہا کہ ملک میں ٹین پن بائولنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ باولرز میں کو سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایشیا میں چودھویں پوزیشن پر ہے اور پاکستان میں ایسے ایونٹ کا زیادہ سے انعقاد ہونا چاہئے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔

تعارف: News Editor