حکومت نے اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر میں ترقیاتی بجٹ پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے3ارب 40 کروڑ روپے کے چوتھی کوارٹر میں فنڈز جاری ہونے تھے جس میں سے 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی پی ایس بی کے غیر ترقیاتی اخراجات پر پچاس فیصد کٹوتی کی گئی تھی، اب ترقیاتی بجٹ اور پہلے سے جاری اسکیموں پر کٹوتی کی جا رہی ہے۔

 

تعارف: News Editor