آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے۔
آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے، ایک برطانوی اخبار کے مطابق 2طرفہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیمیں شرٹ اسپانسر شپ حاصل کرسکیں گی،البتہ کونسل کے اپنے ایونٹس میں ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔
دریں اثناء انگلش ٹیم کو جوا کمپنیز کا لوگو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس نرمی سے فائدہ نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت نہ صرف کرکٹرز کے جوئے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرنے والے کسی بھی عمل کا حصہ بننے پر بھی معاونت ہے۔
یاد رہے کہ ای سی بی کوچ برینڈن میک کولم کے ایک بیٹنگ کمپنی سے تعلق کی تحقیقات کررہا ہے،سابق کیوی کپتان اس کے ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے۔
نگلش بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم میک کولم کے معاہدے کی چھان بین کررہے ہیں،بورڈ کے جوئے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں،ہم ہر صورت میں ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔