بابراعظم کو جب پہلی بار اسٹروک کھیلتے ہوئے دیکھا تو یقین ہوگیا تھا وہ عالمی نمبر ون بیٹر بنیں گے۔ مکی آرتھر

 

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو جب پہلی بار اسٹروک کھیلتے ہوئے دیکھا تو یقین ہوگیا تھا وہ عالمی نمبر ون بیٹر بنیں گے۔ 

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ان کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینے کی سوچ کے پیچھے میرا یقین تھا کہ وہ پاکستان کیلیے اہم ترین کرکٹر کے طور پر کردار ادا کرسکتے ہیں، وہ مجھے

نمبر ون بیٹر کے طور پہچان بنانے کے اہل نظر آئے،سب سے اہم بات یہ ہے کہ بابر ہمیشہ بہتری لانے کی جستجو میں رہتے اور کوشش کرتے ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor