شاہ طہماس فٹ بال گراؤنڈ میں پودوں کے بجائے سبزیوں کی افزائش جاری
مرغیوں کے ڈربے بھی بنائے گئے، فٹ بال گراؤنڈ کے بجائے رہائشی کالونی کی صورت اختیار کرگیا ہے
پشاور…ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر انتظام پشاور شہر کے تاریخی فٹ بال گراؤنڈمیں پودوں کو لگانے کے بجائے انتظامیہ نے گراؤنڈز کے ایک طرف مکمل طور پر سبزیاں لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے
جو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے مالیوں کے زیر انتظام ہیں اور انہی کے ذریعے ان سبزیوں جن میں ٹماٹر، پالک کا ساگ، پیاز، پودینہ سمیت متعدد سبزیاں شامل ہیں کو لگانے کا سلسلہ کئی ماہ سے
جاریتھا جن میں بعض سبزیاں مکمل طور پر اگ گئی ہیں تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر انتظام فٹ بال گراؤنڈ میں لگائی جانیوالی سبزیاں یہاں پر رہائش پذیر ملازمین
استعمال کرینگے یا پھر اسے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس یا ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے دفتر میں استعمال کیا جائیگا یا اسے نزدیکی واقع سبزی منڈی میں بیچا جائیگا.واضح رہے کہ اس گراؤنڈ کے شاہی
باغ کی طرف کھلنے والے گیٹ کے باہر مرغیوں کا ڈربہ بھی بنایا گیا ہے اور شاہی باغ فٹ بال سٹیڈیم، فٹ بال کے کھلاڑیوں کے بجائے ایک رہائشی کالونی کی صورت اختیار کرگیا ہے.