دیگر سپورٹس
مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سابق اولمپئن زاہد شریف کی کفالت کرنے کا اعلان کر دیا .
مشیرِ کھیل پنجاب اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کی جانب سے سابق اولمپئن زاہد شریف کی کفالت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زاہد شریف کی حالت زار کے حوالے سے چند روز قبل جیو نیوز نے رپورٹ نشر کی تھی، ہماری ذمہ داری ہے اور اعزاز کی بات ہوگی کہ زاہد شریف اولمپئن کی مالی مدد
کی جائے۔وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زاہد شریف کی مالی معاونت کے لیے میں ہر ماہ 35ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
Someone just shared this with me. I feel like it’s our responsibility to honour and acknowledge people like Zayed Sharif saab who brought so much pride to the country🇵🇰
I hereby announce Rs 35000/- monthly stipend for him from @Sports_BoardPB because we love our sports heroes❤️ pic.twitter.com/bYmO6YaJ7m— Wahab Riaz (@WahabViki) April 21, 2023