اتھلیٹکس، فٹ بال اورآرچری کے کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز کیلئے تربیتی کیمپ میں مشکلات کا سامنا ؟

 

اتھلیٹکس، فٹ بال اورآرچری کے کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز کیلئے تربیتی کیمپ میں مشکلات کا سامنا
پریکٹس نہ ہونے کے باعث صوبے کے ان کھیلوں میں صوبے کی کھلاڑیوں کی کارکردگی نیشنل گیمز میں متاثر کن ہوگی، رپورٹ 

 

پشاور..اتھلیٹکس، جیولن، ڈسکس تھرو، سمیت فٹ بال اور آرچری کے کھلاڑیوں کیلئے نیشنل گیمز کے تربیتی کیمپ میں مشکلات کا سامنا رہے گا کیونکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام پشاور

سپورٹس کمپلیکس میں تعمیر نو کا کام شروع کردیا گیا تھا جس کے باعث ٹارٹن ٹریک سمیت فٹ بال گراونڈ اور آرچری کیلئے مختص جگہ ختم کردی گئی ہیں جنہیں کم و بیش چار فٹ اونچا کیا جارہا ہے اسی

وجہ سے بھرائی کا عمل رمضان سے قبل شروع کیا گیا تھا تاہم رمضان میں اس پر کام بند کردیا گیا تھاجو تاحال بند تھا اسی باعث اتھلیٹکس،جیولن، ڈسکس تھرو، فٹ بال، آرچری کے کھلاڑیوں کیلئے پریکٹس کی

جگہ نہیں اور وہ اپنی پریکٹس اسی طریقے سے نہیں کرسکیں گے جس سے خیبر پختونخواہ کی کارکردگی نیشنل گیمز میں بہتر آنے کی امید ہے.دوسری طرف اتھلیٹکس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ سے

وابستہ کھلاڑیوں جن میں زیادہ تعداد آرمی کے کھلاڑیوں کی ہے نے پشاور صدر میں واقع پی اے ایف گراؤنڈ پر اپنی پریکٹس کا سلسلہ جاری رمضان میں بھی جاری رکھا ہوا تھا جبکہ صوبے کے کھلاڑی پشاور سپورٹس کمپلیکس کے کھڈوں کی وجہ سے پریکٹس نہیں کرسکے ہیں

 

 

تعارف: News Editor