قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر نسیم شاہ نے پاکستان کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو عید منانے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں شیر خرما بھی کھلایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں نسیم شاہ مہمان کھلاڑیوں کو بتارہے ہیں کہ پاکستانی کس طرح عید مناتے ہیں اور اس دن ان کے معمولات کیا ہوتے ہیں۔نسیم شاہ نے کھلاڑیوں کو
بتایا کہ عید کے روز لوگ نئے کپڑے پہن کر عید کی نماز پڑھنے جاتے ہیں جس کے بعد وہ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔ وہ اس موقع پر اٹھ کر کھڑے ہوئے اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں
سے تین تین مرتبہ گلے ملنے کے بعد مصافحہ کرکے انہیں عید مبارک کہا۔
A sweet way to celebrate Eid with our guests 🎉🍮
Speedster @iNaseemShah shares the joy of Eid and introduces the New Zealand cricketers to sheer khurma 🇵🇰🇳🇿#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/U26dlYzSyq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023