نیشنل گیمز کیلئے کبڈی ٹیم کے ٹرائلز 28 اپریل بروز جمعہ پشاور میں ہونگے .

 

نیشنل گیمز کیلئے کبڈی ٹیم کے ٹرائلز اٹھائیس اپریل بروز جمعہ پشاور میں ہونگے
ایشین سٹائل کی ٹرائلز کی نگرانی تین رکنی کمیٹی کریگی جو ارباب نصیر، ظاہر لیونئے اور سلطان باچا پر مشتمل ہے. 

 

پشاور.. نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواہ کی کبڈی ٹیم کے ٹرائلز اٹھائیس اپریل کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے. صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام پشاورسپورٹس کمپلیکس میں واقع

پشارو سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں ہونیوالے ٹرائلز میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا جو کہ بارہ افراد پر مشتمل ہوگی.اوپن ٹرائلز میں پورے صوبے سے تعلق رکھنے والے ایشین کبڈی سٹائل

کے کھلاڑیوں کو آنے کی ہدایت کی گئی ہیں تاکہ صوبے کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جاسکے.کبڈی ٹیم کیلئے ٹرائلز کی نگرانی چیئرمین ارباب نصیر، ظاہر لیونئے سینئر نائب صدر اور سیکرٹری سلطان بری کرینگے.ٹرائلز کے بعد ٹیم کا کیمپ شروع ہوگا جو بیس مئی تک جاری رہے گا

 

تعارف: News Editor