قطر کے شیخ جاسم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی۔

 

قطری بینکر شیخ جاسم بن حمد الثانی اور برطانوی ارب پتی جم ریٹکلف نے  فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے لیے اپنی تیسری اور آخری پیشکش کردی ہے۔ شیخ جاسم اور

 ریٹکلف کے درمیان کلب کی خریداری کیلئے جنگ چل رہی ہے،  یہ جوڑی گلیزر فیملی سے پریمیئر لیگ کلب خریدنے کے لیے اہم دعویدار بن کر ابھری ہے۔

 

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شیخ جاسم نے کلب کی خریداری کیلئے پانچ ارب پاؤنڈ (6.2 ارب ڈالر) سے زیادہ کی بولی لگائی ہے جب کہ ریٹکلف کی بولی کو پبلک کیا جانا باقی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کلب

کے 100 فیصد کنٹرول کے لیے شیخ جاسم کی بولی ٹرانسفر اور انفراسٹرکچر کے لیے اہم اضافی فنڈنگ ​​کے وعدے کے ساتھ آتی ہے۔ اخراجات میں یا تو یونائیٹڈ کے پرانے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کو دوبارہ تیار کرنا یا کلب کی تربیتی سہولیات کی اوور ہالنگ کے ساتھ ایک نیا گراؤنڈ بنانا شامل ہے۔

 

 

تعارف: News Editor