پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 سیریز کا کل سے آغاز ۔

 

پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 سیریز کا کل سے آغاز ۔

سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم سیریز میں فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہشمند ہوگی جب وہ کل سے چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 کا مقابلہ کریں گی۔ 

 

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم 26 اپریل کو ڈھاکہ پہنچی اور لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 11 روزہ کیمپ کے بعد چٹوگرام کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں دو روزہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

 

پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 کے درمیان سیریز میں چار روزہ میچوں کے علاوہ، دونوں ٹیمیں 6 سے 17 مئی تک پانچ 50 اوور کے میچز اور ایک واحد ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کریں گی۔

 

یہ سیریز پاکستان انڈر 19 کو پچھلی سیریز سے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے جب دونوں ٹیموں نے گزشتہ سال نومبر میں ملتان میں ایک چار روزہ میچ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی

کھیلے تھے۔ سیریز میں سعد بیگ کی ٹیم ون ڈے میں 2-1 سے ہار گئی اور دو ٹی ٹوئنٹی 1-1 سے برابر ہوگئی۔ سیریز کا واحد چار روزہ میچ ڈرا ہوا تھا۔

 

دوسری جانب، بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم شریر ثاقب کی قیادت میں پچھلی سیریز سے اپنی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گیں۔ میزبان ٹیم کی نظریں ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے اور ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے پر ہو گی۔

 

پاکستان کپتان سعد بیگ

ہم نے چٹوگرام میں دو روز پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا، جس نے ہمیں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور بنگلہ دیش میں کھیلنے کے چیلنج سے مانوس ہونے کا موقع دیا۔

 

ہمارا لاہور میں 11 روزہ کیمپ تھا، جہاں ہم نے سیریز کے لیے اپنی صلاحیتوں اور حکمت عملیوں پر کام کیا۔

ہمارے پاس کھلاڑیوں کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جنہوں نے سیریز میں برتری حاصل کرنے میں سخت محنت کی ہے۔ میں امید کرتا تمام کھلاڑی ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

 

تعارف: News Editor