دوسرا ون ڈے ; فخر زمان کی شاندار بیٹنگ. پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں ہرا دیا.
..رپورٹ، اصغر علی مبارک راولپنڈی؛
فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے 48.2اوورز میں3وکٹوں پر 337رنزبناکر کیویز کو 7وکٹوں سے ہرا کرپانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کیی ہے،
فخز زمان کی 6 چھکوں، 17چوکوں کیساتھ 180رنز کی ناقابل شکست اننگز, سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 54 رنز بنائے
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری،ہنری شپلے اور عش سوڈھی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی
فخرزمان کو ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن دلا سکتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا پاکستانی ٹیم نے اپنے 50 رنز 7 اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے مکمل کیے پاکستان کی پہلی وکٹ 66 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی امام الحق 24 رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ ہوگئےاوپنر فخر زمان نے
اپنی نصف سنچری 44 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے مکمل کی فخر زمان کے ون ڈے میں تین ہزار رنز مکمل کیے فخر زمان نے اپنی سنچری83 گیندوں پر 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے مکمل کی ون ڈے میں یہ ان کی 10 ویں سنچری ہے
فخر زمان نے اپنے 150 رنز125 گیندوں پر 17 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے مکمل کیے
کپتان بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 57 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے مکمل کی پاکستان کی دوسری وکٹ 201 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی
کپتان بابر اعظم 65 رنز بناکر سوڈھی کی گیند پر باوز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے فخرزمان اور بابر اعظم کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 135 رنز بنے218 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر شپلے کی گیند پر ہنری کے ہاتھوں کیچ ہوگئے
پاکستانی ٹیم نے اپنے 250 رنز 38:1 اوورزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی لگاتار دوسرے میچ میں سنچری اور ٹام لیتھم کی 98 رنز کی اننگز کی بدولت 337 رنز کا ہدف دیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بیٹرز کے لیے سازگار اس وکٹ پر ڈیرل مچل نے پھر سنچری اسکور کی اور اس مرتبہ نیوزی لینڈ نے پہلے سے زیادہ رنز کا انبار لگایا۔
مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔
محتاط انداز میں شروع کی گئی اس اننگز کے ابتدا میں ول ینگ 33 کے مجموعے پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ پر 51 رنز بنانے والے چیڈ بوس کے ساتھ ڈیرل مچل نے 86 رنز جوڑے، جبکہ چیڈ بوس کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے 183 رنز کی پارٹنرشپ بناڈالی۔
ڈیرل مچل نے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جیمز نیشم 17 رنز اور ہنری نکولس 6 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا پہلا ون ڈے کھیلنے والے احسان اللہ کوئی وکٹ نہ لے سکے