پاکستان شاہینز زمبابوے کے لیے روانہ

پاکستان شاہینز زمبابوے کے لیے روانہ

عمران بٹ کی زیرقیادت پاکستان شاہینز دو چار روزہ اور چھ 50 اوور کے میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کے لیے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب زمبابوے کے لیے روانہ ہوئی۔ سیریز 3 سے 27 مئی تک ہرارے، کویکوے اور موتارے میں کھیلی جائے گی۔

 

پاکستان شاہینز نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 11 روزہ کیمپ میں حصہ لیا اور بعد ازاں زمبابوے روانگی سے قبل 28 اور 29 اپریل کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اضافی دو روزہ کیمپ میں حصہ لیا۔

اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور چار ریزرو کھلاڑی شامل ہیں۔ کپتان عمران بٹ کے علاوہ چھ کھلاڑی پہلے بھی پاکستان مینز ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان میں حسین طلعت (1 ون ڈے، 18 ٹی ٹوئنٹی)، کامران غلام (1 ون ڈے)، میر حمزہ (3 ٹیسٹ)، محمد علی (2 ٹیسٹ)، شاہنواز دہانی (2 ون ڈے، 11 ٹی ٹوئنٹی) اور صائم ایوب (8 ٹی 20) شامل ہیں۔

کپتان عمران بٹ

کھلاڑیوں نے زمبابوے کے دورے سے قبل تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے اس اہم سیریز کی تیاری کے لیے کافی محنت اور کوشش کی ہے۔

ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی زمبابوے میں کھیلنے کے لیے منتظر ہے۔

پاکستان شاہینز: عمران بٹ (کپتان) (لاہور)، حسین طلعت (نائب کپتان) (لاہور)، عامر جمال (اسلام آباد)، عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حسیب اللہ (کوئٹہ)، کامران غلام (پشاور)، مہران ممتاز ( راولپنڈی)، میر حمزہ (کراچی)، محمد علی (سیالکوٹ)، محمد ہریرہ (سیالکوٹ)، مبصر خان (اسلام آباد)، عمیر بن یوسف (کراچی)، قاسم اکرم (لاہور)، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) (اسلام آباد) اور شاہنواز داہانی (لاڑکانہ)۔ صائم ایوب (کراچی، صرف 50 اوور کے میچوں کےلیے)۔ آصف محمود (حیدرآباد)، اطہر محمود (گوجرانوالہ)، سعد خان (حیدرآباد) اور وقار احمد (پشاور) (تمام ریزرو)

 

 

 

 

تعارف: News Editor