آئی سی سی نے ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی’ھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر۔

 

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

 

سالانہ رینکنگ میں 259 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی ٹیم 254 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ جنوبی افریقا پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

2020 کے بعد بھارتی ٹیم 13 سیریز میں کامیاب جبکہ صرف ایک سیریز ہاری ہے۔

آئی سی سی سالانہ رینکنگ میں کل 84 ٹیموں کی رینکنگ کی گئی۔

 

تعارف: News Editor