ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی طرف سے اوپنر آنے والے امام الحق نے 90 رنز بنائے جب کہ دوسرے اوپنر اور مسلسل تین سنچریاں سکور کرنے والے فخر زمان صرف 19 رنز ہی بنا پائے۔
کپتان بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان کی طرح عبداللہ شفیق بھی 19 رنز ہی بنا پائے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 32 اور سلمان علی آغا نے 31 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایڈم ملنے نے 2 اور کول مکونچی نے ایک شاہین کو پویلین کی راہ دکھائی۔