کیماڑی باکسنگ کلب نے انٹر نیشنل لیبر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

 

آج کا دن ہمیں مزدروں کی عظمت کی یاد دلاتا ہے۔ وینا مسعود
کیماڑی باکسنگ کلب نے انٹر نیشنل لیبر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹر ی میڈم وینا مسعود نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں مزدروں کی عظمت کی یاد دلاتا ہے۔

 

جنہوں نے اپنے حق کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں انٹر نیشنل لیبر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائینل مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر باکسر و آفیشلز سے خطاب کررہے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج کے یہ مقابلے دیکھ کر ہمیں پہلی بار لیاری میں اتنا بڑا انٹر نیشنل باکسنگ ایرینا اور لوگوں سے ملاقات کا موقع ملا۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک کے ایگزیکٹیو ممبر نرگس رحمت اللہ،ممتاز دانشور سہیل عثمان علی اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، سیکریٹری عبدالرزاق، انٹر نیشنل باکسر نادر بلوچ اور عابد حسین بروہی، عبدالرؤف قریشی،

 

موسیٰ قمبرانی، و دیگر موجود تھے، جبکہ ریفری ججز کے فرائض فدا حسین، نواب علی، رستم بلوچ، شیر محمد، عبدالوحید درویش، مراد بخش اور محمد فاروق نے انجام دیئے۔ ایک روزہ مقابلے میں کراچی کے 7دسٹرکٹوں کے 72باکسرز نے حصہ لیا

 

اور فائینل میں کل 10مقابلے ہوئے۔ کیماڑی باکسنگ کلب نے 4گولڈ ایک سلور لیکر پہلی، سندھ مسلم نے 2گولڈ اور ایک سلور لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج یہ ہیں، بوائزکلاس میں 34کلو گرام میں ایاز

رانجھا نے امجد کو 3-0سے، 36کلو گرام میں شکیل احمد نے شاہ میر کو 2-1سے، 39کلو گرام میں زوار نے اہتشام کو 2-1 سے، 42کلو گرام میں نجم عباس نے معاذ کو 3-0سے ہمزہ نے عبید کو 2-1سے شکست دی۔

 

گرلز کلاس میں 34کلو گرام میں سلوانے بختاور کو 3-0 سے 36کلو گرام میں اسماء نے یاسمین کو 2-1سے 39کلو گرام میں آمنہ نے جوہانہ کو 2-1 سے 42کلو گرام میں عائشہ نے عشاء شاہنواز کو 3-0سے ہرادیا۔اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

 

error: Content is protected !!