بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے’ امام الحق

 

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے۔

 

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے امام الحق نے میچ کے بعد پریس کانفرنس https://www.youtube.com/watch?v=Z61TyjyRs8o میں تفصیلی گفتگو کی۔

 

جہاں ایک صحافی نے بیٹر امام الحق سے فخر زمان اور بابر اعظم سے میچ میں ہونے والی انڈرسٹینڈنگ سے متعلق سوال کیا۔

جس پر امام الحق نے بتایا کہ بابر اور فخر زمان دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف  ہیں کیوں کہ بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے، بابر سے اچھی دوستی ہے لیکن فخر کے ساتھ بھی مزہ آتا ہے

امام الحق کا کہنا تھا کہ دونوں کے ساتھ بیٹنگ  کے دوران میری  انڈراسٹینڈنگ مختلف ہوتی ہے کیوں کہ بابر اعظم مجھے اچھے سے جانتا ہے تو انھیں پتہ چل جاتا ہے کہ میں کیا سوچ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مزہ بابر اعظم اور فخر دونوں کے ساتھ آتا ہے، فخر کے ساتھ میں نیشنل ٹیم سے بھی پہلے سے کھیلتا ہوا آرہا ہوں اور بابر سے میری دوستی اتنی اچھی ہے کہ اسے جیسے ہی کسی چیز کا  آئیڈیا ہو وہ شور مچانا شروع کردیتا ہے  اور ہدایات دینے لگ جاتا ہے۔

 

 

تعارف: News Editor