ڈائریکٹر اکیڈمیز ویمن کرکٹ ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا

 

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز ویمن کرکٹ ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا،

 

اسلام آباد(آئی این پی) ندیم خان کو کچھ روز پہلے ڈائریکٹراکیڈمیز ویمن کرکٹ کی ذمہ داری دی گئی تھی اور وہ پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور کوآرڈینیٹر سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی تھے

 

،رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ڈومیسٹک سسٹم تبدیل ہونے کے بعد ندیم خان نے ملک بھر میں کوچز کی تقرری اور کئی اور اہم فیصلے کئے تھے،

 

ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا کے بعد وہ سابق دور کے دوسرے ڈائریکٹر ہیں جنہیں فارغ کیا گیا ہے،یاد رہے کہ ندیم خان بطور منیجر پاکستان انڈر 19ٹیم اور ممبر کرکٹ کمیٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!