پاکستان نے رواں سال بھارت میں ہونے والی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ قومی اسنوکر ٹیم کی شرکت حکومت پاکستان کی اجازت اور بھارتی ویزا سے مشروط ہوگی۔
نوید کپاڈیا نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیت کر بھارت میں قومی پرچم لہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ایونٹ یکم تا 15 اکتوبر گوا میں منعقد ہوگا۔
پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے رواں سال کے شیڈول ایونٹس کا اعلان کر دیا، پاکستان جون سے نومبر تک پانچ انٹر نیشنل اسنوکر ایونٹس میں شرکت کرے گا۔
پی بی ایس اے کے چیئرمین عالم گیر شیخ کے مطابق پاکستان 18 ٹا 27 جون ایران کے شہر تہران میں شیڈول ایشین اسنوکر سکس ریڈ ٹیم اور انڈر21چیمپئن شپ، 7 تا 16 جولائی سعودی عرب کے شہر ریاض میں انڈر 17 اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ،
4 تا 15 ستمبر ملائیشیا میں شیڈول ورلڈ ٹیم اینڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں17 تا 26 نومبر شیڈول ایشین ان ڈور اسنوکر چیمپئن شپ میں شریک ہوگا۔