پہلا ون ڈے۔ پاکستان انڈر 19 کی 9 وکٹوں سے کامیابی۔

پہلا ون ڈے۔ پاکستان انڈر 19 کی 9 وکٹوں سے کامیابی۔

 

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف پہلا ون ڈے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 165رنز بنائے۔ محفوظ الرحمن رابی نے 70 رنز اسکور کئے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

پاکستان انڈر 19 کی طرف سے عامر حسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف چوبیس رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ اسکور 37 اعشاریہ2 اوورز میں پورا کرلیا۔ شاہ زیب خان اور آزان اویس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہ زیب خان سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے آزان اویس 69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 148 رنز کا اضافہ کیا۔

 

تعارف: News Editor