کوئٹہ میں 22 مئی تا 30 مئی کومنعقد ہونے والے34 ویں نیشنل گیمزکی مشعل (Torch Relay) کے سفر کا کراچی سے آغاز ہوگیا
مزار قائد پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد جہانگیر نے مشل روشن کرکے وزیراعلی بلوچستان کے ایڈوائیزر بابریوسف زئی کے حوالے کی جنہوں نے مشعل کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کے سپرد کی مشعل کو تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ہاکی لیجننڈ اولمپئین اصلاح الدین کی حوالے کی
جسے اولمپئین ناصر علی، انٹرنیشنل ایتھلیٹ سعد آصف سمیت مختلف اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں نے مزارقائد کے اطراف چکرلگایا اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ درا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل ہائرایجوکیشن جاوید علی میمن سمیت مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکریٹریز سمیت کھلاڑیوں، آفیشلز اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد مزار قائد پر موجود تھی چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کاکہنا تھا
کہ سندھ دھرتی سے نیشنل گیمز کی مشعل امن اور محبت کا پیغام لے کر پورے ملک میں جائے گی نیشنل گیمزکا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں بہت معاون ثابت ہوگا اس میگا ایونٹ سے جہاں نئے ٹیلنٹ کی دریافت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپورمواقع میسرآئیں گے وہیں قومی سطح پر کھلاڑیوں کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کا ماحول پیدا ہوگا
ور باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں اضافہ ہوگا کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں مجھے یقین ہے کہ کراچی اور سندھ کے کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں گے مشیر وزیراعلی بلوچستان بابریوسف زئی کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ محبت اور عزت دینے والے ہیں
19 سال بعد بلوچستان میں نیشنل گیمز منعقد ہورہے ہیں جس کیلئے کی میزبانی کیلئے تیار ہیں ایونٹ میں 34 سے گیمز اور ساڑے چھ ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں پی او اے کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد جہانگیر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار 1948 میں پہلے نیشنل گیمز کراچی میں منعقد ہوئے تھے جس کا افتتاح بانی پاکستان قائد اعظم نے کیا تھا اور اپنی جانب سے نیشنل گیمز کی ٹرافی دی تھی
آج ہم بابائے قوم کے مزار سے 34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل کے سفر کاآغا زکیا ہے احمد علی راجپوت نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیمز کی مشعل کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے تقریب کے دوسرے مرحلے میں مشعل کو اقراء یونیورسٹی لیجایا گیا جہاں مہمان خصوصی صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے وائس چانسلر وسیم قاضی کے ہمراہ مشعل کو طلباء کے حوالے کیا
اس موقع پر صوبائی وزیرسعیدغنی کاکہنا تھا کہ بابائے قوم کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کیمطابق پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک پرامن ملک ہے حکومت سندھ کی جانب سے قومی گیمز کی ٹارچ ریلے کو خوش آمدیدکہتے ہیں ڈی جی ایھ ای سی جاوید میمن نے کہا
کہ ان کے ادارے کا 800 کھلاڑیوں کادستہ نیشنل گیمز میں حصہ لے رہا ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مشکور ہیں جنہوں نے مشعل کی میزبانی مختلف جامعات میں منعقد کرانے کاموقع فراہم کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی قیادت میں مشعل کو کانوائے کی صورت میں سرسیدیونیورسٹی لیجایا گیا جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین و طلباء نے مشعل کااستقبال کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
ایڈمنسٹریٹر سید سیف الرحمن کاکہنا تھا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے سب کو مل جل کراپنے حصے کاکام کرنا ہوگا مجھے امید ہے کہ قومی گیمز میں سندھ کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں گے مشعل اتوار کو پشاور روانہ کی جائے گی