پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 17ویں پوزیشن سے 16ویں پوزیشن پر آگئی۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنالی۔

پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 17ویں پوزیشن سے 16ویں پوزیشن پر آگئی۔

چار سال کے طویل عرصہ تک عالمی رینکنگ میں 18ویں اور 17ویں پوزیشن پر براجمان پاکستان ہاکی ٹیم نے

انٹرنیشنل ایونٹس میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی پوزیشن بہتر بنائی۔

ایف آئی ایچ (انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن) کی جانب سے نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان عالمی رینکنگ میں 16ویں نمبر پر موجود ہے۔

نامساعد مالی حالات کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنانے کے اقدامات اور 11 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں براؤنز میڈل جیتنے والی نو عمر کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان ہاکی ٹیم کی کوششیں بارآور ہوگئیں۔

شائقین ہاکی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں اور پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شائقین ہاکی کی آراء کے مطابق قومی کھیل ہاکی کی ترقی حکومتی سرپرستی اور امداد کے بغیر ناممکن ہے۔

ناقدین پاکستان ہاکی جس میں سابق اولمپیئنز اور ماضی میں فیڈریشن میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہنے والے اور جوائے رائیڈنگ کرنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، انہوں نے پاکستان ہاکی کی عالمی رینکنگ میں معمولی بہتری قرار دیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینیئر کانگریس ممبران نے پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور قومی جونیئرز ہاکی ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ کے مطابق کینیڈا 17ویں ، آسٹریا 18ویں جبکہ جاپان 19ویں نمبر پر موجود ہے ۔ہالینڈ پہلے ، بیلجیئم دوسرے جرمنی تیسرے جبکہ روائتی حریف ملک انڈیا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!