انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی.

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، بیٹنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان تیسری اور امام الحق چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار پرفارمنس پر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ون ڈے میں اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔

 

اوپننگ بیٹر امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی تین میچوں میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 174 رنز بنائے جس کی بدولت انہوں نے آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعدچوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر داسین دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

ون ڈے بائولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ پہلی، بھارت کے محمد سراج دوسری اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

ون ڈے بائولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ حارث رئوف نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس کی بدولت 9 درجے ترقی کے بعد 42ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ محمد وسیم 69ویں نمبر پر ہیں۔

 

آل رائونڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پہلی، افغانستان کے محمد نبی دوسری اور راشد خان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

تعارف: News Editor