خیبر پختونخوا بیس بال ٹیم کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں نیشنل گیمز میں بھرپور حصہ لیں گی ، سیکرٹری جہانگیر جمال

خیبر پختونخوا بیس بال ٹیم کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں نیشنل گیمز میں بھرپور حصہ لیں گی ، سیکرٹری جہانگیر جمال

 

کوئٹہ : بلوچستان کے کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوا بیس بال ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ۔

کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں ۔ انشاء اللہ نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے کیلئے کوشش کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جہانگیر جمال نے کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس میگا ایونٹ کیلئے انہوں نے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تیار کرلی ہے جسکے صاف وشفاف طریقے سے ٹرائلز لیئے گئے ۔ جنہیں مزید ٹریننگ دی گئی ۔ تمام کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

 

 

 

error: Content is protected !!