کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کے نام فائنل ہوگئے ۔ 

 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کے نام فائنل ہوگئے ۔ 

 

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا آخری میچ آئرلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بنگلا دیش کامیاب  رہی ،

ورلڈ کپ سپر لیگ کے اختتام کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں براہ راست شرکت کرنے والی ٹیموں کے نام بھی فائنل ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی کےمطابق

ورلڈ کپ سپر لیگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 24 میں سے 16 میچ جیت کر سرفہرست رہیجبکہ ورلڈ چیمپئن انگلینڈ 24 میں سے 15 میچوں میں کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،

 

  بنگلہ دیش تیسرے،بھارت چوتھے اور پاکستان 21 میں سے 13 میچ جیت کر پانچویں نمبر پر رہا۔ آسٹریلیا چھٹے، افغانستان ساتویں اور جنوبی افریقہ آٹھویں نمبر کیساتھ ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرگیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نویں، سری لنکا دسویں، آئرلینڈ گیارہویں، زمبابوے بارہویں اور نیدرلینڈز 13 ویں پوزیشن پر ہے جنہیں اب ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے کوالیفائر ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor