پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز پاکستان کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

 

پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز پاکستان کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

کراچی، 17 مئی 2023:

پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ19 مئی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو محدود اوورز کی کرکٹ کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے ۔ خاص کر کھلاڑیوں کو ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی جو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔

 

 

پاکستان کپ تیرہ میچوں پر مشتمل ہوگا جو دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ چار ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی،
جبکہ تین ٹیمیں ون ڈے میچوں میں مدمقابل ہونگی یہ میچز ڈبل راؤنڈ رابن لیگ کے تحت کھیلے جائیں گے جس کا فائنل چار جون کو ہوگا۔

 

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گی جس سے انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے اور صورتحال کے مطابق اپنی مہارت دکھانے کا موقع مل سکے گا۔ٹورنامنٹ میں شریک اسٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔ بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ہونگی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی واحد پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔

 

چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی کپتان میں میدان میں اترے گی۔

ان چار ٹیموں کے درمیان چھ ٹی ٹوئنٹی میچز 19 سے 21مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

23مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں پچاس اوورز پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل آئیں گی۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گاجسے پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔

فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے اور رنراپ کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پلیئر آف دی میچ کے لیے بیس ہزار روپے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے پچاس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد ہماری باصلاحیت خواتین کرکٹرز کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔اسی لیے اس ٹورنامنٹ کو دو مرحلوں میں رکھا گیا ہے تاکہ دو مختلف فارمیٹس کے مختلف چیلنجز سے ان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہوسکے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہماری ایمرجنگ ٹیم کو اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں تین ٹیمیں ون ڈے میں مدمقابل ہونگی اور انہیں امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اعلی معیار کے مقابلے دیکھنے میں آئیں گے۔

پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں۔
بلاسٹرز۔ منیبہ علی ( کپتان ) علینہ شاہ ۔ انعم امین ۔ اسما امین ۔ عائشہ بلال۔ عائشہ جاوید۔ عائشہ ظفر۔ ڈیانا بیگ ۔ فجر نوید۔ ارم جاوید۔ کائنات امتیاز۔ صبا نذیر۔ صائقہ ریاض۔ زیب النسا۔ زونیرا شاہ۔

سپورٹ اسٹاف۔ محتشم رشید ( ہیڈ کوچ ) ناہیدہ بی بی ( اسسٹنٹ کوچ ) قرۃ العین کاظمی ( منیجر ) ۔عائشہ انور ( فزیوتھراپسٹ) ۔

چیلنجرز۔ سعدیہ اقبال ( کپتان ۔ آئمہ سلیم۔ امبر کائنات۔ عریشہ نور۔ فریحہ محمود۔ فاطمہ زہرہ۔ حورینہ سجاد۔ جویریہ خان۔ جویریہ رؤف۔ کائنات حفیظ۔ ماہم طارق۔ معصومہ زہرہ۔ نورین یعقوب۔ صائمہ ملک اور وردا یوسف۔

سپورٹ اسٹاف۔ توفیق عمر ( ہیڈ کوچ ) ہاجرہ سرور ( اسسٹنٹ کوچ ) شگفتہ کاظم ( منیجر ) بسمہ احمد ( فزیوتھراپسٹ )

ڈائنامائٹس ۔سدرہ امین ( کپتان ) عالیہ ریاض۔ بسمہ معروف۔ فاطمہ شاہد۔ غلام مصطفی۔ ہمنہ بلال ۔خدیجہ چشتی۔ لائبہ ناصر۔ ماہم منظور۔ نشرہ سندھو۔ عمیمہ سہیل۔ رامین شمیم۔ سدرہ نواز۔ وحیدہ اختر اور ُیسری عامر۔

سپورٹ اسٹاف۔وسیم یوسفی ( ہیڈ کوچ ) رحمت گل ( اسسٹنٹ کوچ ) سائرہ افتخار( منیجر ) عمارہ فاطمہ ( فزیو تھراپسٹ) ۔

اسٹرائیکرز۔ فاطمہ ثنا ( کپتان ) انوشہ ناصر۔ دعا ماجد ۔ ایمن فاطمہ ۔فاطمہ خان ۔ گل فیروزہ ۔ گل رخ ۔ لبنی بہرام۔ نجیہا علوی۔ نتالیہ پرویز۔ صدف شمس۔ شوال ذوالفقار۔ سیدہ عروب شاہ ۔ توبا حسن ۔ ام ہانی۔

سپورٹ اسٹاف۔ محسن کمال ( ہیڈ کوچ ) محمد کامران ( اسسٹنٹ کوچ ) عائشہ جلیل ( منیجر ) رابعہ صدیق ( فزیوتھراپسٹ ) ۔

 

ٹورنامنٹ کا شیڈول ۔
پہلا مرحلہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ۔
19مئی ۔ ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔
چیلنجرز بمقابلہ اسٹرائیکرز اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

20 مئی۔ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز ۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔
بلاسٹرز بمقابلہ اسٹرائیکرز اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

21مئی۔ڈائنامائٹس بمقابلہ اسٹرائیکرز ۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔
بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

دوسرا مرحلہ ( پچاس اوورز فارمیٹ ) ۔

23مئی۔ بلاسٹرز بمقابلہ ڈائنامائٹس ۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔

25مئی۔بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔

27مئی۔ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔

29مئی۔ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز ۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔

31مئی۔ چیلنجرز بمقابلہ بلاسٹرز ۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔

2جون۔چیلنجرز بمقابلہ ڈائنامائٹس۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ۔

4 جون ۔ فائنل ۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ

 

error: Content is protected !!