نیشنل گیمز; خواتین ہاکی ایونٹ میں پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی.

 

34ویں نیشنل گیمزمیں مردوں کے ہاکی ایونٹ میں آرمی اور واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جبکہ خواتین ہاکی ایونٹ میں پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی.

 

 

اس موقع پر پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین , پی ایچ ایف سیلیکٹر اولمپیئن شکیل عباسی,بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری چیف کوآرڈینیٹر سید امین, پی ایچ ایف بلوچستان کو آرڈینیٹر شرافت بٹ کے علاوہ دیگر آفیشلز بھی موجود تھے.

 

تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمزمردوں کے ہاکی ایونٹ میں دو سیمی فائنل میچز کھیلے گئے پہلا سیمی فائنل آرمی اور ائیر فورس کے درمیان کھیلا گیا

جو آرمی نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جبکہ دوسرا سیمی فائنل واپڈا اور نیوی کے درمیاں ہوا یہ میچ واپڈا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر فانئل کیلئےکوالیفائی کرلیا

قبل ازیں خواتین ہاکی ایونٹ تیسری پوزیشن کے سلسلے میں پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

جو پنجاب نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہائر ایجوکیشن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر برانز میڈل حاصل کر لیا ۔

 

 

error: Content is protected !!