34ویں نیشنل گیمز; بیس بال ایونٹ میں آرمی اور واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

34ویں نیشنل گیمزمیں بیس بال ایونٹ میں آرمی اور واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں بیس بال ایونٹ کے دونوں سمی فائنل میچ کھیلے گئے

 

پہلا میچ آرمی اور پولیس کے درمیان کھیلا گیا جو آرمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 26رنز سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دوسرا سمی فائنل واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کے درمیان ہوا جو واپڈا نے دو کے مقابلے میں آٹھ رنز سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ایونٹ کے سلسلے میں تیسری پوزیشن کیلئے ہائر ایجوکیشن اور پولیس جبکہ فائنل آرمی اور واپڈا کے درمیان آج کھیلا جائے گا

 

 

 

 

تعارف: News Editor