باکسنگ رنگ و جمنازیم کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کرنے کیلئے( پی ایس بی )سے رابطہ کرلیا ہے

 

ریگی میں واقع جمنازیم کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اپنے زیر انتظام کرنے کیلئے پی ایس بی سے رابطوں میں مصروف عمل

اٹھارھویں ترمیم کے بعد بننے والے اس جمنازیم سے نہ صرف ریگی بلکہ خیبر اور حیات آباد کے لوگ بھی مستفید ہوسکیں گے ، رپورٹ

 

پشاور.. پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں بننے والے باکسنگ رنگ و جمنازیم کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کرنے کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے وفاقی ادارے پی ایس بی سے رابطہ کرلیا ہے

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام بننے والے ریگی میں باکسنگ رنگ و جمنازیم عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا

جس پر تعمیراتی کام بھی شروع کیا گیااور اس میں بیشتر کام مکمل ہو چکا ہے تاہم ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا

اگست 2022 اس جمنازیم کی حوالگی کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے پی ایس بی سے رابطہ کیا تھا

تاہم اس وقت پی ایس بی انتظامیہ نے جواب نہیں دیا تاہم نئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں

اور اس باکسنگ رنگ و جمنازیم کو صوبے کے حوالے کرنے کیلئے پی ایس بی سے دوبارہ رابطے کی ہدایت کی ہیں

اور اس جمنازیمم کو پی ایس بی سے ہینڈنگ ٹیکنگ لینے کے بعد اسے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام کیا جائیگا

جہاں پر نہ صرف ریگی للمہ بلکہ حیات آباد اور ضلع خیبر کے کھلاڑیوں کو ایک نیا جمنازیم مل جائیگا جہاں پر وہ کھیلوں کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے.

 

 

تعارف: News Editor