پاکستانی کھلاڑی بابراعظم اور نسیم شاہ کولمبو اسٹرائیکرز کا حصہ بن گئے
دبئی (خصوصی رپورٹ) کولمبو اسٹرائیکرز رواں سال لنکا پریمیئر لیگ کا اپنا پہلا سیزن کھیلے گی اس نے اپنی ٹیم نامور ستاروں کا کے ناموں کا اعلان کردیا ہے
جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کے علاوہ سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی اسٹار متھیشا پتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے شامل ہیں۔
کولمبو فرنچائز کو یقینی طور پر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان کے سپر اسٹار بابر اعظم کے ساتھ بہت زیادہ توجہ حاصل ہوگی۔ ٹاپ آرڈر بلے باز نے 260
ٹی 20 میں 44.02 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 9201 رنز بنائے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ، پتھیرانا کے ساتھ باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔ نوجوان کھلاڑی نے 76 میچوں میں 29.75 کی شاندار اوسط سے 73 وکٹیں حاصل کیں۔
20 سالہ متھیشا پاتھیرانا نے ماضی قریب میں ٹی 20 میں اپنی پرفارمنس سے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ فاسٹ بولر نے 20 میچوں میں 22.36 کی شاندار اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔
جبکہ بولنگ آل راؤنڈر چمیکا کرونارتنے کولمبو اسٹرائیکرز ٹیم میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے 93 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 60 وکٹیں حاصل کیں اور 726 رنز بنائے۔
کولمبو اسٹرائیکرز جولائی-اگست 2023 میں لنکا پریمیئر لیگ
کے اپنے پہلے سیزن میں ایکشن میں نظر آئے گی۔