نیشنل گیمز; آرچری مقابلوں کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا آغاز

 

آرچری مقابلوںکے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا آغاز ،پرنس احمد علی چیئرمین آرچری ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھے

فیڈریشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے صدر عطاءاللہ بھی اس موقع پر موجودتھے

 

کوئٹہ.. نیشنل گیمز کے آرچری مقابلوں کے فیمیل کوالیفائنگ راﺅنڈ کا آغاز ہوگیا ، بیوٹم سپورٹس کمپلیکس کے گراﺅنڈز پر کھیلے جانیوالے تیر اندازی کے مقابلوں کے پہلے روز آرچری ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین پرنس احمدعلی مہمان خصوصی تھے

جبکہ ان کے ساتھ آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ ، بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے صدر عطاءاللہ بھی موجودتھے جن کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی کو سکورنگ کیلئے استعمال ہونیوالے پہلے بین الاقوامی سافٹ وئیر کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ،

اور کہا کہ یہ پاکستان میں نیشنل سطح پر ہونیوالے مقابلوں کیلئے پہلی مرتبہ استعمال ہورہا ہے آرچری کے کوالیفائنگ راﺅنڈکے بعدپچیس مئی کو مردوں کے انفرادی مقابلے ہونگے.

 

 

تعارف: News Editor