آزادکشمیر کے میدانوں میں سجے گا
کرکٹ کا میلہ،کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ کا بڑا اقدام
سیزن 3 سے قبل آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم
کرنے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا
آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں 10سے 18 جون تک فیڈر لیگ کروانے کا فیصلہ،
کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز لئے جائیں گے تاکہ مقامی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو پرکھنے کے بعد باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے مختلف ٹیموں کی جانب سے مواقع فراہم کئے جائیں ٹرائلز کیلئے
تاریخوں اور مقامات کا اعلان سی ای او کشمیر پریمیئر لیگ چوہدری شہزادجلد کریں گے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنیوالی کشمیر پریمیئر لیگ کے دو سیزن میں کامیابی کی بلندیوں کو چھونے سے کشمیر کی پہچان بن چکی ہے سیزن 3 میں کشمیری کھلاڑیوں کو شمولیت کے مواقع فراہم کرنے،
کشمیر کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے اور قومی و بین الاقوامی سطح تک کرکٹ کے میدانوں تک پہنچانے کیلئے انتہائی اہم پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے کشمیر پریمیئر لیگ کی منیجمنٹ نے فیڈر لیگ کروانے کا انتہائی اہم فیصلہ کر لیا ہے
انتہائی مختصر عرصہ میں کشمیر پریمیئر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہو رہا ہے کشمیر پریمیئر لیگ کے سی ای او چوہدری شہزاد نے فیڈر لیگ کے انعقاد کے اعلان کے موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد کشمیر کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے
جہاں وہ ٹرائلز کے ذریعے اپنے آپ کو ثابت کرکے میرٹ پر مواقع حاصل کریں ہمیں امید ہے کہ ان ٹرائلز کے ذریعے ہم وہ ہیرے تلاش کریں گے جو مستقبل میں کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کریں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو فیدر لیگ کا موقع فراہم کر رہے ہیں
ہمارا مقصد کشمیری کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے آزادکشمیر کے نوجوان ان ٹرائلز میں شامل ہونے کیلئے تیاریاں کریں
نائب صدر ثاقب الرحمن نے کہا کہ کشمیر کاز کے ساتھ ہماری کمٹمنٹ اسی طرح جاری رہے گی ہم کرکٹ کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں
یہ ٹرائلز کشمیری نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک بہت بڑا موقع ہے جو کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل ہو کر اپنی قسمت بدل سکتے ہیں