پاکستان سپورٹس بورڈ نے آئندہ ماہ جون میں چار ریفریشر کوچنگ کورسز منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے آئندہ ماہ جون میں چار ریفریشر کوچنگ کورسز منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے بتایا کہ یہ کورسز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی خصوصی ہدایات پر منعقد کئے جا رہے ہیں
اور یہ کورسز کراچی، پشاور، کوئٹہ اور آزاد جموں و کشمیر میں منعقد ہونگے۔ اس سے قبل اسلام آباد اور لاہور میں بھی کورسز منعقد ہو چکے ہیں
کورسز میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنےوالے مرد اور خواتین کوچز، کھلاڑی اور ٹیکنکل آفیشلز (ججز، ریفری اور امپائرز) حصہ لیں گے۔
کورس کے شرکاء کو مقررین مختلف کھیلوں کے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔
جن میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات، غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات،
کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر روشنی ڈالیں گے۔
یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا۔