تیسری گیٹورڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا 3 جون سے آغاز

 

 

تیسری گیٹورڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا 3 جون سے آغاز

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیسری گیٹورڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 3 سے 11 جون یونین کلب میں ہوگی۔

چیمپئن شپ میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، جونیئر انڈر 17 سنگلز، انڈر 15، انڈر 13، انڈر 11، انڈر 9، انڈر 7، گرلز انڈر 15 اور وہیل چیئر مینز سنگلز ایونٹس شامل ہیں۔

انٹری کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند کھلاڑیوں کو محمد خالد رحمانی سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد خالد رحمانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، ریفری قدسیہ راجہ، اسسٹنٹ ریفری سرور حسین، فرح ریاض، رئیسہ اشفاق، عشرت زہرہ، پروین اختر، عبید سرور اور شگفتہ صمدانی ممبران ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!