کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے سوئمنگ مقابلے لاہور میں شروع ہوگئے ہیں۔

 

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے سوئمنگ مقابلے لاہور میں شروع ہوگئے ہیں۔

ابتدائی سیشن میں آرمی نے پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے۔

 

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس سوئَمنگ پول میں مردوں کے ساتھ خواتین سوئمرز بھی ایکشن میں ہیں۔تین روزہ مقابلوں میں چودہ ٹیمیں شریک ہیں۔صبح کےسیشن میں آرمی نے چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں سونے کا تمغہ پایا۔پچاس میٹر بٹر فلائی میں آرمی کی امینہ امیر قادر نے گولڈ میڈل جیتا۔کرن خان نے سلور میڈل لیا۔

دو سومیٹر بریسٹ اسٹروک میں سندھ کی حریم ملک کامیاب رہیں۔چار سومیٹر فری اسٹائل میں آرمی کی امینہ امیر قادر چھائی رہیں۔دو سومیٹر بیک اسٹروک میں آرمی کی فاطمہ نے پہلی پوزیشن پائی۔ مینز پندرہ سومیٹر فری سٹائل میں آرمی کے امان صدیقی کو گولڈ میڈل ملا۔

،مجموعی طورپر انیس کیٹگریز میں پہلی تین پوزیشن پانے والے سوئمرز میں میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔گیمز کے بہترین سوئمرز کو چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کا موقع بھی دیاجائے گا۔سوئمنگ سے پہلے سائَیکلنگ کا ایونٹ لاہور میں ہوا تھا

 

 

تعارف: News Editor