34ویں نیشنل گیمز; پنجاب کے دستے نے مزید 2 میڈلز کا اضافہ کر دیا۔

 

 

کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز2023ء میں پنجاب کے دستے نے پیر کو مزید 2 میڈلز کا اضافہ کر دیا۔

صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر پنجاب کے ایتھلیٹس نے اب تک 65  تمغے جیت لئے ہیں جن میں3 گولڈ میڈلز، 11 سلور اور 51 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

 

تازہ ترین نتائج کے مطابق پنجاب کے ایتھلیٹ نے ڈسکس تھرو مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا ، پنجاب کے ایک ویٹ لفٹر نے ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے 73 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں آرمی اور واپڈا کے حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ٹیبل ٹینس کے وومن سنگل کے سیمی فائنل میں آرمی کی حور فواد نے پنجاب کی فاطمہ خا ن کو 4-3سے ہرادیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے نیشنل گیمز کے 34ویں ایڈیشن میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

 

 

تعارف: News Editor