نیشنل گیمز ، آرچری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب ، سیکرٹری اولمپک و بلوچستان سپورٹس مہمان خصوصی تھے
جنرل عارف حسن کی ہدایت کے مطابق تین کمپاﺅنڈبوز لینے کیلئے آرڈر دیدیا ہے جو صوبوں کو دئیے جائیں گے ، سیکرٹری فیڈریشن ذوالفقار بٹ
کوئٹہ..چونتیسویں نیشنل گیمز میں آرچری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی. جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک کے سیکرٹری خالد محمود تھے
جبکہ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس بلوچستان اسحاق جمالی سمیت پاک آرمی کے کھیلوں کے انچارج کرنل صدف ، بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے نمائندے عطاءمحمد اور الطاف شاہوانی و سندھ سے تعلق رکھنے والے اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے.
اس موقع پر آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے خطاب کیا اور کہا کہ آرچری فیڈریشن کے صدر ریٹائرڈجنرل عارف حسن کی ہدایت کے مطابق کمپاﺅنڈ مقابلے شروع کرانے کیلئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں آرچری کیلئے تین کمپاﺅنڈ ایکوپمنٹ لئے جائیں گے
جس کا آرڈر بھی دیا گیا ہے اور یہ تینوں کمپاﺅنڈ بوز تینوں صوبوں کو دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کم و بیش ڈیڑھ سال میں آرچری فیڈریشن نے آرچری کے بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں جس کاسہرا آرچری فیڈریشن کے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کو جاتا ہے.
ذوالفقار بٹ کے مطابق آرچری کے کھیل میں نمایاں پوائنٹس کیساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں کوالیفائی کرنے والے تیر اندازوں کی تعدادپندرہ سے زائد ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے
کہ آرچری نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی بھی پیدا کررہی ہیں.جس کے بعد مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں میڈل اور شیلڈز پیش کئے.