بابر نے نئی تصویر شیئر کردی، مداحوں کو پسند آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر فوراً ہی مداحوں کو پسند آگئی۔ بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیلے آسمان کے نیچے آرام۔کپتان کی اس تصویر کو ٹوئٹر پر کچھ ہی دیر میں 18ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا جبکہ سیکڑوں لوگ اسے ری ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔بابر اعظم کی اسی تصویر کو انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، جہاں اسے کچھ ہی دیر میں ایک لاکھ سے زائد مداحوں نے لائک کیا۔بابر اعظم کے دونوں سوشل میڈیا اکاونٹس پر مداح بہت زیادہ کمنٹس بھی لکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں۔

error: Content is protected !!