پاکستان جونیئر ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گیا.
سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو 2-6 سے ہرادیا.
جونیئر ایشیاء کپ فائنل پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا.
پاکستان نے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے
اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے,دوسرا گول 44ویں منٹ میں عبدالرحمان نے, تیسرا گول 47ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے, چوتھا گول.48ویں منٹ میں عبدالرحمان نے, پانچواں گول بھی 51ویں منٹ میں عبدالرحمان نے گول کرکے ہیٹرک مکمل کی.
چھٹا گول 58ویں منٹ میں ارباز احمد نے اسکور کیا.جبکہ ملائشیا کی جانب سے دانش اور پربھو نے گول سکور کئے. پلیئر آف دی میچ عبدالرحمن قرار پائے. ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے مابین 1 جون کو کھیلا جائے گا.
ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان, کوچنگ یینل میں آصف احمد خان,اولمپیئن زیشان اشرف,ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس,ویڈیو انالسٹ سید علی عباس, فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود ہیں.