کم وسائل کے باوجود ہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچے; جونیئر ہاکی ٹیم کپتان عبدالله

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لاہور ہیڈ کوارٹر میں جونیئر ایشیاء کپ اومان کے کامیاب دورے کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کپتان محمد عبداللہ نے پریس کانفرنس کی.

 

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین, سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا,ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر سپورٹس منیر احمد,اولمپیئن توقیر ڈار,اولمپیئن محمد ثقلین ,اولمپیئن ریحان بٹ,بریگیڈیئر ر خالد مختیار,

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر, ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر ,پی ایچ ایف کانگریس ممبر رانا شفیق بھی موجود تھے.

جونیئر ہاکی ٹیم کپتان عبدالله نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچے جس میں ہم سب کھلاڑیوں کی اپنی محنت اور ہمارے فزیکل ٹرینر کوچ عمران خان اور پوری پاکستان ہاکی منجمنٹ کی محنت شامل ہے. بھارت کے ساتھ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ہرفارمنس کا مظاہرہ کیا.

 

انشاء اللہ اسی اسپرٹ کیساتھ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کھیلیں گے. قوم کو مایوس نہیں کریں گے. لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے اور بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں کو یقین دلایا

 

کہ لاہور قلندر پاکستان ہاکی ٹیم کی ہر قسم کی سپورٹ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ڈی ایچ اے کے سپورٹس ڈائریکٹر بریگیڈیئر منیر کھوکھر نے بھی جونیئر ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں بہترین پرفارمنس کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ڈی ایچ اے کی جانب سے ٹیم کے لئے ہمیشہ ہر ممکن کوشش اور تعاون کا یقین دلایا.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوری قوم کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے مزہد کہا کہ جس طرح جونیئر ہاکی ٹیم نے پرفارم کیا اور جس طرح قوم اور میڈیا نے سپورٹ کی اسکی مثال نہیں ملتی.

 

ہم ڈی ایچ اے لاہور کے خصوصی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کیں. ہم نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو بھی کرکٹ کی طرح سہولیات مہیا کی جاییں ۔

تاکہ یہ ابھرتے ہوے نوجوان کھلاڑی اگے جا کر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ہم امید کرتے ہیں. حکومتی اور پرائیوٹ سطح پر قومی کھیل کی حوصلہ افزائی ہوگی تو انشاء اللہ یہ کھلاڑی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے.

 

 

 

 

تعارف: News Editor