انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آئرش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 10 رنز کی معمولی برتری کے ساتھ 362 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مارک ایڈیئر 88، اینڈی میک برائن 86 اور ہیری ٹیکٹر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے جوش ٹنگ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ نے 11 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، انگلینڈ کے اولی پوپ کو پہلی اننگز میں 205 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلینڈ نے آئرلینڈ کی پہلی اننگز 172 رنز کے جواب میں 524 رنز بنائے تھے، بین ڈکٹ 182 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بیٹر جو روٹ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ہیری بروک 9 رنز پر وکٹ پر موجود تھے کہ انگلش کپتان نے 524 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔
آئرش بائولر اینڈی میک برائن نے دو، گراہم ہیوم اور فیون ہانڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
آئرش ٹیم نے 354 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، دوسرے روز کھیل
کے اختتام پر آئرلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے تینوں وکٹیں جوش ٹونگوی نے حاصل کیں، آئرلینڈ کو خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 255 رنز درکار تھے،
آئرلینڈ کی اپنی پہلی اننگز میں 172 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔