ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا بہترین موقع ملا ہے: ہیڈ کوچ یوسف

 

ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا بہترین موقع ملا ہے: ہیڈ کوچ یوسف کرامی

کراچی: ااذربائیجان کے شہر باکو میں کھیلی گئی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے ایرانی نژاد ہیڈ کوچ یوسف کرامی نے کہا ہے

 

کہ تائیکوانڈو کی ورلڈ چیمپئین شپ ایک اعلیٰ سطحی ایونٹ تھا اور یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے دیگر ممالک کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کا ایک بڑا موقع ثابت ہوا چیمپئین شپ میں شریک قومی دستہ کے 4 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز فلائی،

 

بنٹناور ہیوی ویٹ کیٹیگریز میں حصّہ لیا یوسف کرامی کاکہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنے اندر موجود صلاحیتوں کے ساتھ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں

عالمی رینکنگ کے ٹاپ کھلاڑیوں کے خلاف قومی کھلاڑیوں کے سخت مقابلے رہے اور یہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے مستقبل کے لیے اچھی علامت ہیں انٹرنیشنل لیول پرکھیل کر کھلاڑیوں کے تجربے مین اضافہ ہوتا ہے

قومی دستے کے ٹیم لیڈر عمر سعید نے قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باکو میں انہوں نے جو تجربہ حاصل کیا

وہ مستقبل میں ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گا ورلڈ چیمپئین شپ کے نتائج کے مطابق راؤنڈ آف 64 کی 58 کلوگرام فلائی ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے ہارون خان نے سربیا کے یوروس بیلانووک کو R1:14-6 جبکہ R2:17-10 کے ساتھ 2-0 سے شکست دی

دوسرے راؤنڈمیں مصر کے مصطفی منصور کیخلاف ہارون خان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تاہم راؤنڈ آف 16 میں ہارون خان کو اے آئی این کے جورجی نے 2-0 سے شکست دی-

54 کلوگرام فن ویٹ میں آئی اے این کے یاہور کازلو نے پاکستان کے شاہ زیب خان کو 2-1 سے شکست دی۔-63 کلو گرام بنٹم ویٹ (راؤنڈ آف 64) ارباز خان نے سیورین نڈونگ اوبامے (جی اے بی) کو 2-0 سے شکست دی

جبکہ راؤنڈ آف 32 میں ارباز خان کو کروشیا کے لوورے بریسک نے 2-0 سے ہرتا دیا راؤنڈ آف 64 کے +87 کلوگرام ہیوی ویٹ میں حمزہ سعید نے قبرص کے پیٹروس اینڈریو کو 2-0 سے شکست دی

جبکہ راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے حمزہ سعید کو روسلون زاپروف قازقستان نے 2-0 سے شکست دی۔

 

 

 

تعارف: News Editor