خیبر پختونخوا شطرنج چمپئن شپ میں پشاور، خیبر، چترال اور صوابی کے کھلاڑیوں کی برتری رہی

 

پشاور میں جاری خیبر پختونخوا شطرنج چمپئن شپ میں پشاور، خیبر، چترال اور صوابی کے کھلاڑیوں کی برتری رہی

 

پشاور ( سپورٹس رپورٹر ) خیبر پختو نخوا چیس ( شطرنج ) ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ 24 ویں خیبر پختونخوا کوالیفائنگ شطرنج چمپئن شپ میں پشاور ،سوات ، چترال ، لنڈی کوتل اور صوابی کے کھلاڑی آگے ہیں ۔

انہوں نے چھٹی راؤنڈ کے بعد بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستان چیس ( شطرنج ) فیڈریشن کے تعاون سے خیبر پختونخوا چیس ( شطرنج ) کے زیر اہتمام ایس ایس کلب یونیورسٹی روڈ پشاور میں منعقدہ اس چمپیئن شپ میں صوبے بھر سے مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں ۔

چمپین شپ کے چھٹے راؤنڈ کے بعد جاری ہونیوالے نتائج کے۔مطابق پشاور کے سلیل احمد ، سوات کے کامران خان ، رفیع اللہ ( لنڈی کوتل ) ، جمال ناصر ( چترال ) اور صوابی سے تعلق رکھنے والے سلمان علی خان نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب سب سے آگے رہے ہیں ۔ ان مقابلوں میں 87 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ان مقابلوں میں جونیئرز اور اوپن کٹیگری کے بھی مقابلے ہورہے ہیں ۔ اس حوالے سے صوبائی شطرنج ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان نے کہاہے کہ اللہ کے فضل سے یہ مقابلے بہترین انداز اور ایک پرامن ماحول میں ہورہے ہیں ۔

ہرسال کے ہونیوالے مقابلوں میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت اور ولولہ دیکھ کر ہماری کوشش رہی ہے کہ مقابلوں کو اچھے اور ہر سکون ماحول میں منعقد ہوں یہی وجہ ہے کہ چمپئن شپ کیلئے ہم نے ایس ایس کلب پشاور کا انتخاب کیا ۔

 

سیکرٹری کاشف سلیم نے کہاکہ چیس ( شطرنج) ایک ایسا کھیل ہے کہ انکے مقابلے دنیا کے کسی بھی شہر یا قصبے میں ہوں انکے رزلٹ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ویب سائٹ پر ان لائن دیکھے جاسکیں گے اور۔ اس چمپیئن شپ کے ہر روانڈا کے رزلٹ بھی انٹرنیشنل چیس ( شطرنج ) فیڈریشن کے ویب سائٹ پر آپ لوڈ ہونگے ۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!