پیرزادہ ضیاالدین شینواری موٹر سائیکل پر 16 ممالک کا چکر لگا کر لنڈیکوتل پہنچ گئے

 

 

پاکستانی نژاد ناروین شہری اور ضلع خیبر لنڈیکوتل سے تعلق رکھنے والے پیرزادہ ضیاالدین شینواری موٹر سائیکل پر 16 ممالک کا چکر لگا کر لنڈیکوتل پہنچ گئے

 

مچنی چیک چیک پوسٹ پر لنڈیکوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیزعلی اور صحافیوں نے ان کا استقبال کیا،

بعد ازاں لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا سفر 22 مئی کو ناروے سے شروع کیا اور سولہ مختلف ممالک سے ہوتا ہوا 4 جون کو پاکستان میں اپنے آبائی علاقے لنڈیکوتل پہنچا

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ 400 کلامیٹر کا سفر تقریبا 4 گھنٹے میں طے کرتا تھا ان سولہ ممالک کو کراس کرتے ہوئے 9 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا ۔جس پر پندرہ لاکھ روپے کا خرچہ آیا انہوں نے کہا کہ میرے سفر کا مقصد دنیا میں پاکستان کی ساکھ اور سافٹ امیج دنیا کو بتانا تھا

اس کے علاوہ ٹورازم اور پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنا بھی میری سفر کا مقصد تھا ۔پیرزادہ ضیاءالدین شینواری نے پاکستانی انتظامیہ اور صحافیوں کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ۔۔

error: Content is protected !!