کشمیر والی بال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح میرپورکے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کیا،
افتتاح کے موقع پر گراؤنڈ کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔
کائس اسکول اور پائلٹ اسکول کے بچوں نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیئے، بچیوں نے بینڈ باجوں کی دھن پر قومی ترانے اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ پائلٹ اسکول کے بچوں نے پاس آؤٹ پریڈ کی۔
افتتاحی تقریب میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن (کائس ) اور فاران کالج کے اساتذہ اور بچوں نے خصوصی شرکت کی، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میرپور اور منگلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔