انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

 

 

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915پوائنٹس کیساتھ پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں

،انگلینڈ کے جے روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے، انگلینڈ کے پیری بروک کا ایک درجے ترقی کے بعد 18واں نمبر ہے، انگلینڈ کے اولی پوپ 11 درجے ترقی کے بعد 23ویں نمبر پر آگئے۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 886پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے راوسی وین ڈیوسن 777پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور فخر زمان 755پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،

پاکستان کے امام الحق کی 745پوائنٹس کیساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے،ون ڈے بالرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،

پاکستان کے شاہین آفریدی 10ویں نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے آل رائونڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

 

error: Content is protected !!